+(00) 123-345-11

مجھے بتائیں کہ داڑھی رکھنے کا شریعت میں کیا حکم ہے اور یہ کہ اسے کس طرح سنوار سکتے ہیں اور کنگھی کیسے کرنا ہوگی؟

داڑھی رکھنا واجب ہے اور اس کی شرعی مقدار ایک مشت ہے اور یہ مقدار ہر طرف سے ہونی چاہیے یعنی داڑھی کا ہر ہر بال ایک مشت ہو جو اس سے زائد ہو اس کو کاٹنا جائز ہے۔

تطویل اللحیۃ اذا کانت بقدر المسنون وھوالقبضۃ وصرح فی النھایۃ بوجوب قطع مازاد علی القبضۃ بالضم ومقتضاہ الاثم بترکہ الا ان یحمل الوجوب علی الثبوت واما الاخذ منھا وھی دون ذالک کما یفعلہ بعض المغاربۃ ومخنثۃ الرجال فلم یبحہ احد واخذ کلھا فعل یہود الھند ومجوس الاعاجم۔

(شامی ۲/۴۱۸)

باقی داڑھی کو کنگھی کرنے کا کوئی خاص طریقہ تو ہماری نظر سے نہیں گذرا البتہ اتنا خیال رہے کہ پہلے دائیں طرف کنگھی کریں پھر بائیں طرف اس لیے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں احادیث مبارکہ میں آتا ہے کہ وہ وضو کرنے میں اور جوتا پہننے اور کنگھی کرنے میں اور ہر کام میں دائیں طرف سے شروع کرنے کو پسند فرماتے تھے۔

عن عائشۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم انہ کان یعجبہ التیمن ما استطاع فی ترجلہ ووضوئہ۔ (بخاری ۲/۸۷۸)"