+(00) 123-345-11

کیا کسی بدعتی اور علانیہ فاسق کو سلام کرنا جائز ہے اور وہ اگر معمر بھی ہے تو اس کی عزت کرنی چاہیے یا نہیں اور اسے سلام کرنا ٹھیک ہے؟

اعلانیہ فاسق یا بدعتی کو سلام کرنا مکروہ ہے نیز اس کی ایسی تعظیم کرنا جس سے بدعت میں اس کی اعانت ہو ناجائز ہے البتہ اس کو دین کے قریب لانے کے لیے یا اس کے شر سے حفاظت کے لیے سلام کرنے کی گنجائش ہے۔

ویکرہ السلام علی الفاسق لومعلناً والا لا۔ (ردالمختار ص ۲۹۴، ج ۵)"