+(00) 123-345-11

(۱) کیا بالوں کی ٹرانسپلانٹیشن جائز ہے؟

(۲) بالوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اوزار بیچنا جائز ہے؟

کسی انسان کے بال کے کر پیوند کاری کرنا ناجائز ہے البتہ اپنے بالوں یا کسی جانور کے بالوں کے ذریعے سے پیوند کاری کرنا جائز ہے۔

قال العلامہ ابن عابدین رحمہ اللہ تحت قولہ (وشعر الانسان) ولا یجوز الانتقاع بہ لحدیث لعن اللہ الواصلہ والمستوصلۃ وانما یرخص فیما یتخذ من الوبر فیزید فی قرون النساء وذوائبھن۔ ھدایۃ (ردالمختار ص ۱۰۵، ج ۴)

(۲) پیوند کاری کے اوزار فروخت کرنا شرعاً جائز ہے اس لیے کہ ان کا جائز استعمال بھی ہے۔"