+(00) 123-345-11

آپ حضرات سے گذارش ہے کہ تکمیل قرآن پاک کا مسنون طریقہ بیان فرما دیں۔

تکمیل قرآن کریم کے طریقے سے اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ قرآن پڑھ کر ختم کرنے کا کیا طریقہ ہے تو اس کے بارے میں روایات میں آتا ہے کہ ایک مرتبہ قرآن مکمل کرکے دوبارہ شروع کر دینا چاہیے یعنی جب بھی قرآن کریم ختم ہو دوبارہ شروع کر دیا جائے۔

حدیث شریف میں اسکو افضل عمل قرار دیا گیا ہے اسی بناء پر ہمارے ہاں بھی یہ طریقہ معروف ہے کہ قرآنِ کریم مکمل پڑھنے کے بعد دوبارہ ابتداء (سورۃ فاتحہ) سے مفلحون تک پڑھ دیا جاتا ہے یہ اس بات کی طرف اشارہ ہوتا ہے کہ ایک مرتبہ ختم کرکے اسی پر اکتفاء نہیں ہوگا بلکہ دوبارہ اسی طرح قرآن کریم پڑھا جائے گا البتہ صرف اسی عمل کو کافی نہ سمجھا جائے بلکہ باقاعدہ دوبارہ قرآن کریم کو پڑھا بھی جائے۔

اس مذکورہ طریقہ کے بارے میں علامہ سیوطیؒ نے ’’الاتقان‘‘ میں سنن دارمی کی ایک روایت نقل فرمائی ہے جس میں یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب قل اعوذ برب الناس پڑھا کرتے تو سورۃ بقرہ سے مفلحون تک ساتھ ہی پڑھتے اور اس کے بعد ختم قرآن کی دُعا فرماتے تھے۔"