+(00) 123-345-11

آپ کی ویب سائٹ پر تفسیر عثمانی پڑھ کر بڑی تقویت حاصل ہوئی اللہ تعالیٰ اس پر محنت کرنے والوں پر اپنی خاص رحمت فرمائے اور دونوں جہانوں میں سرخروئی عطا کرے۔ میں عام طور پر قرآن تفسیر عثمانی کے ساتھ گذشتہ دس سال سے پڑھ رہا ہوں اور اس کے نتیجے میں اب تقریباً نوے فیصد قرآن کے معنی مجھے آتے ہیں میرا یہ معمول رہا ہے کہ رمضان شریف کی تراویح میں جو قرآن پڑھا جاتا ہوتا ہے وہ میں گھر سے تیاری کر کے جاتا ہوں۔ آج میں نے ویب سائٹ پر جب تفسیر عثمانی دیکھی تو اس کا کچھ حصہ پڑھا مگر مجھے اس میں کچھ ہچکچاہٹ اور بے چینی سی محسوس ہوئی چونکہ ایک تو میں نے وضو نہیں کیا تھا دوسرے میں نے اصل قرآن اپنے سامنے نہیں رکھا ہوا تھا کیا اس طرح سے بغیر وضو اور اصل قرآن سامنے نہ رکھ کر تلاوت کر لینا درست ہے؟

صورت مسئولہ میں زبانی یا انٹرنیٹ پر قرآن پاک کو بے وضو کی حالت پڑھنا جائز ہے البتہ اصل قرآن پاک کے نسخہ کو بے وضو کی حالت پکڑنا جائز نہیں ہے البتہ ادب کا تقاضا یہی ہے کہ قرآن پاک کو باوضو ہی پڑھا جائے۔"