+(00) 123-345-11

ہمارے پاس مریض کچھ ڈاکٹر لوگ یا ہسپتال والے بھیجتے ہیں اور پھر وہ ہم سے کمیشن چاہتے ہیں کچھ لوگ بغیر کمیشن بھی مریض بھیج دیتے ہیں اس میں دو صورتیں ہوتی ہیں (۱) کبھی تو ہم مریض سے فیس لیتے ہیں اس میں سے ہم کمیشن دے دیتے ہیں (۲) کبھی وہ خود مریض سے فیس لے کر ہمارا حصہ ہمیں دے دیتے ہیں ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ مریض سے انہوں نے کتنی رقم وصول کی۔ لیبارٹریز کیجانب سے بھی کمیشن کا تقاضا ہوتا ہے ہم جب کوئی مریض کسی لیبارٹری کو بھیجتے ہیں تو ہم کچھ فیصد اس پر وصول کرتے ہیں وہ ٹیسٹ ہو یا ایکسرائ۔

کمیشن پر مریض بھیجنا جائز ہے بشرطیکہ کمیشن کی وجہ سے مریض پر اضافی بوجھ نہ پرے اور اس کے علاج میں کوتاہی نہ برتی جائے۔"