+(00) 123-345-11

بازار میں کھلونے ہوتے ہیں جو کہ مختلف جانوروں کی شکلیں ظاہر کرتے ہیں مثلاً ریچھ، شیر، گائے وغیرہ کیا شرعی حیثیت سے یہ درست ہے؟ اور اگر ایسے کھلونے گھر میں موجود ہوں تو وہاں نماز پڑھنا درست ہوگا؟

جانداروں کی اشکال اور تصویروں والے کھلونے بیچنا شرعاً درست نہیں ہے اور ایسے کھلونوں کے سامنے نماز پڑھنا مکروہ ہے بلکہ ایسی جگہ نماز پڑھنے کا اہتمام کریں کہ جہاں سامنے کسی جاندار کی تصویر نہ ہو۔

ولا بأس بان یصلی علی بساط فیہ تصاویر لان فیہ استھانۃ بالصور ولا یسجد علی التصاویر ....... ویکرہ ان یکون فوق رأسہ فی السقط وبین یدیہ او بحذائہ تصاویر او صورۃ معلّقۃ ...... الخ۔

(الھدایۃ ۱/۱۲۶ باب مایفسد الصلوۃ و مایکرہ)"