+(00) 123-345-11

دنیاوی تعلیم کو حاصل کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں قرآن و حدیث میں کیا حکم ہے؟

دنیا کے جائز اور مفید علوم و فنون کو سیکھنے کی قرآن و سنت میں کہیں ممانعت منقول نہیں بلکہ مفید علوم و فنون کو حاصل کرکے اگر دین کی خدمت کرے گا تو اللہ تعالیٰ سے ثواب ملنے کی امید ہے، ہاں یہ بات ضروری ہے کہ اس قدر دین کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے جس سے وہ اپنے معمولات میں فرائض دینیہ کی تکمیل کر سکے اور حرام اور گناہ کے کاموں سے اپنے آپ کو بچا سکے۔ اگر دنیاوی علوم و فنون کو سیکھنے میں اس قدر مشغول ہو گیا کہ دین کا فرض علم بھی نہ سیکھا تو ایسا شخص فرض علم کو حاصل نہ کرنے کی وجہ سے گنہگار ہوگا۔"