+(00) 123-345-11

داڑھی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں اس سلسلے میں سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہے؟ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی خط بنوایا تھا؟ کیا خط بنوانا صحیح ہے تفصیل سے جواب تحریر کریں؟

داڑھی سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے ہر مسلمان کے لیے رکھنا واجب ہے داڑھی منڈوانا یا ایک مشت سے کم کتروانا سخت گناہ ہے۔ اگر داڑھی اتنی لمبی ہو جائے کہ ایک مشت سے بھی زیادہ ہو تو ایک مشت سے زیادہ کو کٹوانا حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عبداللہ بن عمرؓ اور حضرت ابوہریرہؓ وغیرھم سے صراحتاً ثابت ہے۔ ایک مشت سے کم کٹوانا جائز نہیں گناہ ہے۔

عن عمر بن شعیب عن ابیہ عن جدہ ان النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان یاخذمن لحیتہ من عرضھا وطولھا ۔ (ترمذی ص ۱۰۵، ج ۲)

البتہ اگر چہرہ بنوانے کی ضرورت ہو تو ہر طرف سے ایک مشت داڑھی باقی رکھنا ضروری ہے دونوں رخسار پر جبڑے کی حد سے آگے بال نکل آئے ہوں اور چہرہ بھدہ معلوم ہوتا ہو تو ان بالوں کو صاف کرا سکتے ہیں اس سے تجاوز کرنا جائز نہیں۔ (شامی ص ۳۵۹، ج ۵، رشیدیہ)"