+(00) 123-345-11

میں UAE میں پاکستانیوں کی خدمت پر مامور ہوں ہم نے اپنے پاس ایک خاص کام کے لیے ایک سکھ بھرتی کیا ہے جو کہ ہمارے ساتھ ہی رہائش پذیر ہے ہمارے ساتھ ہی انہی برتنوں میں کھاتا پیتا ہے، شرعی اعتبار سے کیا یہ جائز ہے کیا اس کے برتن الگ ہونے چاہئیں یا ان کو کسی خاص طریقہ سے پاک کرنا ضروری ہے رہنمائی فرمائیں۔

اگر غیر مسلم کسی برتن میں کھانا کھائے تو اس سے وہ برتن ناپاک نہیں ہوتا البتہ غیر مسلموں کے ساتھ ضرورت سے زائد میل جول رکھنے سے احتراز کیا جائے۔"