+(00) 123-345-11

عقیقہ کا سنت طریقہ بتائیں؟

بچہ کی پیدائش کے ساتویں روز عقیقہ کرنا مستحب ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ بچہ کی طرف سے دو جانور اور بچی کی طرف سے ایک جانور ذبح کرے اور اس کا گوشت خود بھی استعمال کر سکتا ہے اور دوسروں میں بھی تقسیم کر سکتا ہے اور اس عقیقہ والے جانور میں ان تمام شرائط کا ہونا ضروری ہے جو قربانی کے جانور کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔(عالمگیری ص ۲۵۷، ج ۵)"