+(00) 123-345-11

کیا کھانے کے بعد خاص طور پر میٹھا کھانا یا نمکین چیز استعمال کرنا سنت ہے اگر ایسا ہے تو حوالہ سے بات کریں؟

میٹھا کھانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مرغوب تھا لیکن باوجود تلاش کے ہمیں ایسی کوئی روایت نہیں ملی جس میں کھانے کے بعد میٹھا کھانے کا سنت ہونا معلوم ہو البتہ بعض کتب میں مذکور ہے کہ نمک کے ساتھ کھانے کی ابتدا اور انتہاء کرنا سنت ہے لیکن جس حدیث سے اس کے سنت ہونے پر استدلال کیا گیا اس کو محدثین نے موضوع قرار دیا ہے۔

وقال العلامہ شوکانی رحمہ اللہ حدیث یا علی علیک با الملح ما انہ شفاء من سبعین داء موضوع۔ (القوائد المجموعہ ص ۱۶۱)"