+(00) 123-345-11

کہتے ہیں کہ پرفیوم میں الکحل ہوتی ہے کیا ہم اس کو استعمال کر سکتے ہیں؟

جو الکوحل انگور، کھجور یا منقی سے تیار ہوا ہو اور وہ مسکر ہو یا ان کی شراب سے تیار ہوا ہو وہ ناپاک اور حرام ہے اور اس کا استعمال خارجی و داخلی کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے اور جو الکوحل مذکور بالا اشیاء کے علاوہ مثلاً شہد، آلو، پیٹرول اور گنے کے رس وغیرہ سے یا ان کی شراب سے تیار ہوا ہو وہ ناپاک نہیں ہے اس کا استعمال بطور تلذذ کے حرام ہے البتہ بطور دوا کے داخلی اور پرفیوم وغیرہ کے خارجی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فی الدرالمختار مع الشامی (۶/۴۵۲) اربعۃ انواع الاول (نبیذ التمرو الذبیب ان طبخ ادنی طبخۃ) یحل شربہ (وان اشتد) وھذا (اذا شرب) منہ (بلا لھو و طرب) فلو شرب للھو فقلیلہ وکثیرہ حرام (وما یسکر) ..... (و) الثالث (نبیذ العسل والتین والبر والشعیر والذرۃ) یحل سواء (طبخ اولا) بلا لھو وطرب ........ اذا قصدبہ استمراء الطعام والتداوی والتقوی علی طاعۃ اللہ تعالیٰ ولو للھو لایحل اجماعا۔

وفی المبسوط للسرخسی (۲۴/ ۱۵) وھذہ الاشربۃ لیست فی معنی الخمر من کل وجہ بدلیل حکم الحدود حکم النجاستہ۔

الکوحل سے تیار شدہ اشیاء کے استعمال کا حکم اس بات پر موقوف ہے کہ الکؤحل کس چیز سے تیار شدہ اس میں شامل ہے؟ ہماری تحقیق یہ ہے کہ آج کل عموماً کیمیاوی الکوحل پرفیوم اور سینٹ میں استعمال ہوتا ہے ان میں کھجور یا انگور یا کشمش کا بنا ہوا الکوحل شامل نہیں ہوتا اس لیے کہ وہ قیمتی ہوتا ہے لہٰذا ان پرفیومز کے استعمال سے شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔"