+(00) 123-345-11

میں ایک سرکاری فیکٹری میں ملاز ہوں میرے کچھ ساتھی اس فیکٹری کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے خلاف ورزی کرتے ہیں میں نے ان کو روکا لیکن وہ باز نہ آئے۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا فیکٹری کے ان معاہدوں کا قوانین کا پورا کرنا ہم پر ضروری نہیں ہے؟ اگر ضروری ہے تو کیا بعض لوگوں کی خانت کا وبال سب پر ہوگا؟

حکومت کے جائز قوانین کو پورا کرنا فیکٹری کے ملازمین کے لیے ضروری ہے البتہ اگر وہ ان قوانین کو پورا نہیں کرتے تو اس کا گناہ ان کو ہوگا باقی ملازمین نے جب مخصوص شرائط کی بنیاد پر فیکٹری سے معاہدہ کر لیا ہے تو اب ان کے ذمہ ان شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے فیکٹری کی کوئی شے ناجائز طریقے سے استعمال کرنا درست نہیں ہوگا۔"