+(00) 123-345-11

کیا قرآن خوانی ایک بدعت ہے؟ کیا قرآن پڑھ کر کسی کو بخشا جا سکتا ہے جیسا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بخشا جائے۔

فی نفسہ قرآن کی تلاوت کرکے ایصال ثواب کرنا جائز ہے مگر آج کل لوگوں نے اسکو رسم بنا لیا ہے اور اس پر باقاعدہ اجتماع منعقد کرتے ہیں یہ بدعات ہیں۔

اس کے علاوہ اپنے طور پر صدقات و خیرات اور ذکر و اذکار کا ثواب پہنچانا بھی احادیث سے ثابت ہے لیکن اس میں قیود اور رسوم کو پیدا کرنا اور اہل میت کی طرف سے دعوت کرنا درست نہیں ہے۔

ویکرہ اتخاذ الضیافۃ من الطعام من اہل المیت لانہ شرع فی السرور لافی الشرور وھی بدعۃ مستقبحۃ وفی البزازیۃ ویکرہ اتخاذ الطعام فی الیوم الاول والثانی وبعد الاسبوع ونقل الطعام الی القبر فی المواسم و اتخاذ الدعوۃ لقرأۃ القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم اولقرأۃ سورۃ الانعام والاخلاص الخ۔ (شامی ص ۸۴۲‘ ج ۱)"