+(00) 123-345-11

ہمارے محلہ میں ایک مسجد ہے کچھ عرصہ قبل مسجد کی انتظامیہ نے گلی کے باہر ایک پلاٹ خریدا اب وہ مسجد کی توسیع کرکے گلی کو بند کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو آنے جانے کا مسئلہ ہوگا مسجد کی انتظامیہ اس کا کوئی متبادل انتظام نہیں کر رہی اور ان کا کہنا ہے کہ متاثرین دوسرے راستے کو اختیا رکریں جو کہ طویل ہے اور اس سے لوگوں کو بھی تکلیف ہے او رلوگ اس پر راضی بھی نہیں ہیں قرآن اور سنت کی روشنی میں بتائیں کہ مسجد انتظامیہ کا یہ اقدام تملیک ہے؟

رفاہ عام کے لیے چھوڑا گیا راستہ جو کسی شخص کی ذاتی ملکیت میں نہیں ہوتا اس راستہ کو بند کرنا اور مسجد کی توسیع میں داخل کرنا جس سے گذرنے والوں کو تکلیف کا سامنا ہو جائز نہیں ہے مذکورہ بالا وضاحت کے مطابق اگر وہ راستہ کسی شخص کی مملوکہ نہیں ہے اور گذرنے والوں کو اس کے بند کرنے کی وجہ سے تکلیف بھی ہے تو مسجد انتظامیہ کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اس کو مسجد میں شامل کرے بلکہ اس کو مسجد کی توسیع کے لیے کوئی متبادل انتظام کرنا چاہیے۔ (ردالمختار ۳/۳۰۲)"