+(00) 123-345-11

زانی اور زانیہ کا شرعی حکم کیا ہے؟

زنا اگر شرعی شہادتوں یا اقرار سے ثابت ہو جائے تو زانی اور مزنیہ کو شرعی حد لگے گی جس کی تفصیل یہ ہے کہ اگر زانی و مزنیہ شادی شدہ (محصن) ہوں تو ان کو رجم (سنگسار) کیا جائے گا اور اگر وہ غیر شادی شدہ ہیں تو ان کی سزا سو کوڑے ہے۔

(فان کان محصنا رجمہ فی فضاء حتی یموت) ..... (ولو) کان الزانی (غیر محصن جلدہ) الام (مائۃ) لقولہ تعالٰی (الزانیۃ) الی قولہ (مأۃ جلدۃ۔ النور: ۲) نسخ ذالک فی محصن نبقی غیرہ۔ النھر الفائق ۳/۱۳۲)"