+(00) 123-345-11

کیا (حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے) درود ابراہیمی نماز کے علاوہ پڑھنا جائز نہیں ہے اگر جائز ہے تو ثبوت کے ساتھ بتا دیں؟

ترمذی شریف میں حضرت کعب بن عجرہ سے روایت ہے کہ ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے درود شریف پڑھنے کا طریقہ معلوم کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھ پر درود شریف یوں پڑھا کرو تو پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے درود ابراہیمی پڑھ کر سنایا۔ (ترمذی ص ۲۲۱ ج ۱ ابواب الوتر) مندرجہ بالا حدیث کے عموم سے نماز اور غیر نماز دونوں حالتوں میں اس کے پڑھنے کا جواز معلوم ہوتا ہے۔"