+(00) 123-345-11

بیعت کیا چیز ہے اگر میں کسی سے بیعت ہوں تو کیا اس کی زندگی میں ہی کسی دوسرے سے بیعت ہو سکتا ہوں؟

بیعت کرنا شرعاً فرض و لازم نہیں ہے البتہ اپنی اصلاح نفس فرض ہے، جس کے لیے کسی اللہ والے متبع سنت شخص کے ساتھ تعلق قائم کرنا ضروری ہے اور بیعت کر لینا مستحب عمل ہے۔

جس شیخ سے تعلق قائم کیا ہو اس کی زندگی میں کسی دوسرے سے تعلق قائم نہ کرنا چاہیے البتہ اگر اس تعلق کا فائدہ نہ ہو اور مناسبت نہ ہو یا شیخ سے استفادہ نہ ہو سکتا ہو تو ایسی صورتوں میں کسی دوسرے شخص کی طرف رجوع کیا جا سکتا ہے۔"