+(00) 123-345-11

تقریباً ۱۰ سال قبل میں نے بیوی کو غصے میں کہہ دیا تھا کہ ’’میری ماں بس بھی کرو‘‘ اس وقت مجھے اس کے نتائج کے متعلق کوئی علم نہ تھا۔ بہرحال ہم خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں مجھے ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام میں تو ایسا کہنا سخت ممنوع ہے۔ مہربانی فرما کر میری رہنمائی فرمائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

ظہار کی نیت کے بغیر بیوی کو ’’ماں‘‘ کہنے سے نکاح پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ البتہ ایسا کہنا مکروہ ہے۔ ویکرہ قولہ انت امی ویا ابنتی ویااختی ونحوہ۔ الدرالمختار علی ھامش ردالمحتار ۳/۴۷۰"