+(00) 123-345-11

قرآن و حدیث کے حوالے سے مجھے ذکر جہری کے متعلق پوچھنا ہے جب کہ لوگ جمع ہو کر اکٹھے ذکر کرتے ہیں جب کہ سورہ حجرات میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا کہ تمہاری آواز نبی کی آواز سے بلند نہیں ہونی چاہیے۔ مہربانی کر کے حوالہ کے ساتھ جواب دیں؟

ذکر بالجہر جیسا کہ ہمارے زمانہ میں مروج ہے کہ اکٹھے ہو کر بلند آواز سے مل کر ذکر کرتے ہیں، اس کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں۔ اس سے بچنا لازم ہے البتہ اہل طریقت کے ہاں اصلاحِ نفس کی غرض سے روح کے علاج کے لیے جو ذکر وغیرہ کے طریقے معمول ہیں وہ اس سے مستثنیٰ ہیں بشرطیکہ انہیں حدود و قیود میں رہتے ہوئے متبع شریعت شیخ کی راہنمائی میں اختیار کیا جائے اور ان کو سنت یا ثواب کا کام سمجھنے کی بجائے اصلاحِ نفس کے لیے علاج کا ایک سلسلہ سمجھا جائے۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھئے ’’حکم الذکر بالجہر‘‘ مؤلفہ مولانا سرفراز احمد خان صفدر مدظلہ"