+(00) 123-345-11

میں کوریا میں MSc کر رہا ہوں میں شادی شدہ ہوں اور دو بچے بھی ہیں مجھے یہاں کوریا میں آئے ایک سال ہو گیا ہے اور ابھی ایک سال کا کورس اور ہے سوال یہ ہے کہ شادی شدہ آدمی اپنی بیوی سے کتنے عرصہ کے لیے دور رہ سکتا ہے۔

شوہر بیوی سے چار ماہ تک بغیر بیوی کی اجازت کے اور چار ماہ سے زائد کی صورت میں بیوی کی اجازت سے دور رہ سکتا ہے کیونکہ چار ماہ میں ایک مرتبہ ازدواجگی تعلق قائم کرنا بیوی کا شرعی حق ہے اور وہ اس حق کا مطالبہ کر سکتی ہے اور چاہے تو اپنا یہ حق چھوڑ بھی سکتی ہے۔

البتہ یاد رہے کہ یہ ساری تفصیل اس صورت میں ہے کہ جبکہ اس طرح بیوی سے دور رہنے کی صورت میں میاں بیوی میں سے کسی کے فتنے اور گناہ میں مبتلا ہونے کا خدشہ نہ ہو اگر کسی ایک کے بھی فتنے میں مبتلا ہونے کا یقین یا غالب گمان ہو تو وہاں بیوی کی اجازت کے ساتھ بھی سفر اختیار کرنا جائز نہ ہو گااور اس میں مدت کی کوئی قید نہیں ہے اور جہاں غالب گمان تو نہ ہو مگر کسی درجے میں احتمال ہو تو وہاں بھی حتی الامکان اس سے احتراز ہی لازم ہے۔

(ماخذہ: فتاویٰ عثمانی ۱/۳۱۱، ۳۱۲)"