+(00) 123-345-11

میں لندن میں رہتا ہوں لندن میں دو مساجد ہیں ایک مسجد اثناء عشریہ کے تابع ہے دوسری سعودی عرب کا کیلنڈر استعمال کرتی ہے جو کہ علمائے سعودیہ نے کچھ دیر سے اجتہاد کر کے نکالا ہے۔ اور صرف سعودیہ کے لیے ہی ہے، سوال یہ ہے کہ میں ان میں سے کس کیلنڈر کے مطابق عمل کروں یا کہ چاند دیکھ کر عید یا رمضان منائوں چو نکہ بہت سارے مسلمانوں کا اعتقاد ہے کہ اتفاق قائم رکھنے کے لیے مسلمانوں کو عید اور رمضان یکجہتی سے منانا چاہیے خواہ ان کی تاریخیں چاند کے حساب سے غلط ہی ہوں اور یہ بات چند ایک احادیث سے بھی ثابت ہے۔

رمضان المبارک کی ابتدا اور اختتام کا مدار چاند کے دیکھنے پر ہے رئویت کو قطع نظر کر کے محض حساب و کتاب کے ذریعے کیلنڈر چھاپ اس کے مطابق عمل کرنا کافی نہیں ہے لہٰذا سوال میں ذکر کردہ صورت میں اس قسم کے کیلنڈر معتبر نہیں ہیں اور ان کا تابع ہونا بھی درست نہیں ہے اس لیے آپ پر لازم ہے کہ آپ رمضان المبارک اور عید کے سلسلہ میں اپنے علاقے کے مستند اور جید سنی علماء کرام کی راہنمائی کے مطابق عمل کریں۔

’’صومو الرؤیۃ الھلال فافطر وابہ‘‘

(مشکوٰۃ ص ۱۷۴، باب رؤیۃ الھلال الفصل الأول)"