+(00) 123-345-11

کیا رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مرقد مبارک مدینہ میں زندہ ہیں؟ جب کوئی مرقد مبارک پر جا کر سلام کہتا ہے تو وہ خود سنتے ہیں اور سلام کا جواب دیتے ہیںجبکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سلام کا جواب دیتے ہیں بلکہ دنیا میں کسی جگہ بھی سلام کہیں تو وہ جواب دیتے ہیں جب کہ کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ وہاں حاضر ہو جاتے ہیں۔ مہربانی فرما کر احادیث کے حوالے سے جواب دیں۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں اور حاضرین کا سلام خود سنتے ہیں اور جو لوگ دور سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام پڑھتے ہیں وہ فرشتوں کے ذریعے حضور صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا جاتا ہے یہ اہل سنت والجماعت کا اجماعی عقیدہ ہے۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت مشکوٰۃ شریف میں موجود ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ حضور نے فرمایا کہ جو شخص میری قبر پر آکر درود پڑھتا ہے میں خود اس کو سنتا ہوں اور جو شخص دور سے پڑھتا ہے وہ مجھے پہنچایا جاتا ہے۔

وعن ابی ہریرۃ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من صلی علی عند قبری سمعتہ ومن صلی علی نائیا ابلغتہ۔ (مشکوٰۃ، ص ۸۷)

اور علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے الحاوی للفتاویٰ میں حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مستقل رسالہ لکھا ہے جس میں تمام روایات اکٹھی کی ہیں۔

درود شریف پڑھنے والے کے پاس خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خود آنا ضروری نہیں اور نہ اس کا کتاب و سنت میں ثبوت ہے۔"