+(00) 123-345-11

روزہ دار کو شوگر میں انسولین کا انجکشن لگانے کی اجازت ہے جب کہ دمہ والے کو انہیلر کے استعمال کی اجازت نہیں اس فرق کی کیا وجہ ہے؟

انجکشن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اس لیے کہ بذریعہ انجکشن جو دوا جسم میں پہنچائی جاتی ہے وہ اگرچہ رگ ہی میں کیوں نہ لگایا جائے یہ مفسد صوم نہیں ہے وجہ یہ ہے کہ رگ کا معدہ سے براہ راست تعلق نہیں ہے اس کا تعلق دل سے ہوتا ہے۔ بخلاف انہیلر کے جو کہ بذریعہ حلق اندر کھینچا جاتا ہے وہ روزے کو توڑ دیتا ہے اس لیے کہ حق سے کسی چیز کا نیچے اترنا مفسد صوم ہے کیونکہ حلق کا تعلق کا تعلق براہ راست معدہ سے ہے۔ اور انہیلر میں صرف گیس نہیں ہوتی دوائی بھی شامل ہوتی ہے محض ہوا کو اندر لے جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ دوا کی وجہ سے روزہ ٹوٹتا ہے۔"