+(00) 123-345-11

جو خاتون حاملہ ہو اس کے لیے فرض روزے کا کیا حکم ہے؟ کیا حکم کی وجہ سے روزہ چھوڑنا اور بعد میں قضا کر لینا جائز ہے؟

اگر روزے کی وجہ سے حاملہ کی صحت خراب ہو جاتی ہو اور حمل کے ضائع ہونے کا خطرہ ہو تو اس کے لیے یہ گنجائش ہے کہ وہ فی الحال روزے نہ رکھے وضع حمل کے بعد اس کو ان روزوں کی قضا کرنا ہوگی۔ اور اگر روزہ حاملہ کو تکلیف نہ دیتا ہو تو اس کو چھوڑنا جائز نہیں ہے۔ مسئلہ کی تفصیل میں نے عرض کر دی ہے آپ اپنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ماہر دیندار لیڈی ڈاکٹر کے مشورے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان دو صورتوں میں سے کسی ایک پر عمل کر سکتی ہیں۔

فصل فی العوارض المبیحۃ لعدم الصوم ...... أو مریض خاف الزیادۃ لمرضہ وصحیح خاف المرض ..... الخ (الدرالمختار ج ۲، ص ۴۲۲)

وان کاف زیادۃ العلۃ وامتدادہ فکذلک عندنا ...... الخ۔

(الہندیہ ج ۱، ص ۲۰۷)"