+(00) 123-345-11

چھ کلمے کس حدیث سے لیے گئے ہیں؟

اسلام کی بنیاد ان عقائد پر ہے جو ایمان مفصل میں بیان کیے گئے ہیں اسی طرح کلمہ توحید یا کلمہ شہادت اپنے عقائد کا اجمالی اعلان ہے اس لیے یہ کلمات ہر مسلمان کو یاد ہونے چاہئیں باقی کلمات کو تعلیم کی آسانی کے لیے مختلف احادیث سے لے کر متعین کیا گیا ہے ان کا پڑھنا بہت موجب اجر و ثواب ہے۔ مشہور شش کلموں کا ماخذ درجہ ذیل کتب حدیث ہیں :

(۱) کلمہ طیبہ۔ کنزالعمال فصل الشھاد تین رقم الحدیث ۱۷۴ ص ۵۵ ج ۱، مطبع بیروت و مشکوٰۃ المصابیح ج ۱، ص ۱۲۔ (۲) کلمہ شہادت۔ بخاری شریف ج ۱، ص ۱۱۵۔ (۳) کلمہ تمجید۔ ج ۲، ص ۳۴۵۔ (۴) کلمہ توحید۔ ترمذی ج ۲، ص ۱۸۰۔ (۵) سید الاستغفار۔ بخاری شریف ج ۲، ص ۹۳۳۔ (۴) رد کفر۔ مسند احمد ج ۵، ص ۴۵۱۔

اس کے علاوہ ان کلمات کے الفاظ دیگر بے شمار احادیث میں وارد ہیں ان کی ترتیب، اسمائ، تعداد اور نمبر آسانی کے لیے ہیں، درحقیقت کلموں کے معانی پر ایمان لانا ضروری اور مطلوب ہے۔"