+(00) 123-345-11

(۱) کیا خاوند اپنی بیوی کو زکوٰۃ دے سکتا ہے؟ (۲) باپ یا ماں اپنی اولاد کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟ (۳) بھائی کو زکوٰۃ دینا کیا شرعاً جائز ہے؟

(۱) خاوند اپنی بیوی کو شرعاً زکوٰۃ نہیں دے سکتا۔

ولا یدفع الی المرأتہ للاشتراک فی المنافع عادۃ ولا تدفع المرأۃ الی زوجھا۔

(عالمگیریہ ص ۱۸۹، ج ۱)

(۲) اپنی اولاد کو زکوٰۃ دینا شرعاً جائز نہیں ؟ لایجوز الدفع الٰی ابیہ وجدہ وان علا ولا الٰی ولدہ و ولدہ ولدہ وان سفل۔ (البحر الرائق ص ۴۲۵، ج ۱ باب المصرف)

(۳) اپنے ضروتمندوں اور مستحق زکوٰۃ بھائی کو زکوٰۃ دینا افضل ہے۔

والافضل فی الزکوٰۃ والفطر والنذور الصرف اولا الی الاخوۃ (عالمگیری ص ۹۷، ج ۱)"