+(00) 123-345-11

مجھے معدنیات کی چیزوں پر زکوٰۃ دینے کا طریقہ کار معلوم کرنا ہے مثلاً سنگ مر مر جو کہ زمین سے برآمد ہوا ہو۔ اگر کوئی شخص زمین خریدتا ہے اور اس میں سے کوئی قیمتی پتھر برآمد ہو تو کیا سابقہ مالک کا ان پر کوئی حق بنتا ہے کیا معدنیات نکالنے پر جو خرچہ وہ مہیا کرنا ہوگا۔

سنگ مر مر فی نفسہ اموال زکوٰۃ میں سے نہیں ہے نہ ہی زمین سے نکلنے کی صورت میں اس پر معدنیات کے قبیل سے ہونے کی وجہ سے خمس لازم ہوگا البتہ اگر سنگ مر مر کو فروخت کرنے کی نیت سے خریدا ہو تو مال تجارت بن جانے کی وجہ سے اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی۔

ولیس فی الفیر وزج الذی یوجد فی الجبال خمس لقو لہ علیہ السلام لاخمس فی الحجر۔ (ھدایۃ ص ۱۸۵، ج ۱)

کملاں الاجمار کا الجص والنورہ والجواہر کالیوا قیت والفیروزج والزمرد فلاشیٔ فیھا بحر۔ (ردالمختار ص ۴۸، ج ۲)"