+(00) 123-345-11

میں بڑھاپے اور بیماری کی بناء پر نماز میں رکوع اور سجدے اشارے سے کرتا ہوں دریافت طلب امر یہ ہے کہ: (۱) کیا میں کرسی پر بیٹھ کر رکوع اور سجدہ اشارہ سے کروں تو کیا اس حالت میں امامت کی جا سکتی ہے؟ (۲) جب میں قاعدہ میں بیٹھتا ہوں تو مجھے ٹانگ پھیلا کر بیٹھنا ہوتا ہے، تو کیا مقتدیوں کو بھی میری طرح بیٹھنا ہوگا۔

جو آدمی رکوع اور سجدہ اشارے سے کرتا ہو وہ ایسے لوگوں کی امامت نہیں کر سکتا جو رکوع اور سجدہ صحیح طور پر کرتے ہوں لہٰذا اگر آپ اشارہ سے رکوع اور سجدہ کی ادائیگی کرتے ہیں تو آپ صحیح اور تندرست آدمی جو صحیح طور پر رکوع اور سجدہ کرنے کی قدرت رکھتے ہوں کی امامت نہیں کر سکتے۔

(و) لا (قادر علی رکوع و سجود بعاجز عنھما) الخ

ای بمن یؤمی بھما قائماً او قاعدًا بخلاف مالوا مکناۃ قاعدًا فیصح کما یاتی الخ۔ (کذا فی الشامیۃ مع الدرر، ج ۱، ص ۴۲۹)"