+(00) 123-345-11

(۱) ایک مسلمان مرد کے لیے باجماعت اور مسجد میں نماز پڑھنا کہاں تک ضروری ہے؟

(۲) اگر کوئی شخص اپنی کاروباری مصروفیت کے باعث مسجد نہیں جا سکتا تاکہ وہ فرض نماز باجماعت پڑھ سکے تو ایسے آدمی کے لیے کیا حکم ہے؟

(۱) صورت مسئولہ میں جماعت سے نماز پڑھنا سنت مؤکدہ اور واجب کے قریب قریب ہے۔ الجماعۃ سنۃ مؤکدۃ کذافی المتون وفی الغایۃ قال عامۃ مشایخنا انھا واجبۃ۔

(عالمگیری ص ۸۲‘ ج ۱)

(۲) کاروباری مصروفیت کی بنا پر جماعت چھوڑنا جائز نہیں ہے اس سے اجتناب لازمی ہے۔"