+(00) 123-345-11

نماز کی دوسری رکعت میں تشہد کے بعد دورد شریف پڑھنا چاہیے یا نہیں؟

ظہر، عصر اور عشاء کے فرضوں اور ظہر سے پہلے کی چار سنت مؤکدہ اور جمعہ سے پہلے اور بعد کی چار سنت مؤکدہ میں دوسری رکعت کے بعد تشہد میں التحیات کے بعد درود شریف نہیں پڑھنا ہے بلکہ عبدہ و رسولہ کے بعد تیسری رکعت کے لیے اٹھنا ہے۔ البتہ عصر اور عشاء سے پہلے کی چار سنت غیر مؤکدہ کی دوسری رکعت کے بعد تشہد میں التحیات کے بعد درود شریف پڑھنا ہے اور تیسری رکعت سبحانک اللھم سے شروع کرنی ہے۔

فی الدراالمختار (فی السنن الرواتب لایصلی ولا یستفتح) درمختار علی ھامش شامی ۶/۷۳۲۔

وفی الشامی (قولہ فی السنن الرواتب) وھی ثلاثۃ رباعیۃ الظہر و رباعیۃ الجمعۃ القبلیۃ والبعدیۃ وھذا ھوالا صح لانھا تشبۃ الفرائض واحتر زبہ عن الرباعیات المستحبات والنوافل فانہ یصلی علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی القعدۃ الاولیٰ ثم یقرأ دعاء الاستفتاح۔ (شامی ۶/۷۳۲)"