+(00) 123-345-11

مجھے عشاء کی نماز کے دوران چھینک آگئی میں نے بے اختیار الحمدللہ کہہ دیا اس کے متعلق حکم شرعی کیا ہے؟

نماز میں چھینک آنے کی صورت میں بے اختیار الحمدللہ نکل جانے سے نماز نہیں ٹوٹتی تاہم بہتر یہ ہے کہ سکوت اختیار کیا جائے۔

ولوعطس فقال لہ المصلی الحمدللہ لاتفسد لانہ لیس بجواب وان اراد بہ جوابہ او استفھا مہ فالصحیح انھا تفسد ھکذا فی التمرتاشی ولو قال العاطس لاتفسد صلاتہ وینبغی ان یقول فی نفسہ والاحسن ھوالسکوت کذافی الخلاصۃ۔ (ھندیۃ ۱/۹۸)"