+(00) 123-345-11

آیا مؤذن و مکبّر جب اشھد ان محمد رسول اللہ کہتا ہے تو صلی اللہ علیہ وسلم کہہ سکتا ہے یا نہیں اور اگر نہیں کہتا ہے تو اس کا یہ عمل کیسا ہے از روئے شریعت مطہرہ وضاحت فرما دیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا بڑی عبادت اور ثواب کا کام ہے اس پر بے شمار فضائل اور بشارتیں وارد ہیں۔ البتہ مؤذن اور مکبر کو اذان اور تکبیر کے بعد درود شریف پڑھنا چاہیے درمیان میں نہیں۔

(۱) (ثم دعا) المجیب والمؤذن (لتحصل لہ الفضیلۃ کذا فی الشرح) بالوسیلۃ بعد صلاتہ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم عقب الا جابۃ (فیقول) کما رواہ جابر رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم من قال حین یسمع النداء ........... الخ۔

(طحطاوی علی مراقی الفلاح ص ۱۱۰، ۱۱۱)

(۲) یترسل (فی الاذان) بالفصل سکتۃ بین کل کلتمین (ویسرع) ای یجدر (فی الالقامۃ) لأمر بھما فی السنۃ۔ (ایضاً ۱۰۶)۔

ان عبارات سے یہی مترشیح ہوتا ہے کہ اذان و تکبیر کے بعد مؤذن و مکبر کو درود شریف پڑھنا چاہیے۔"