+(00) 123-345-11

براہ کرم مجھے سنت کے مطابق اذان کا جواب دینے کا طریقہ بتا دیجیے۔

اذان کا جواب دینے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ جو الفاظ مؤذن کہے سننے والا بھی وہی الفاظ دہراتا رہے، لیکن جب مؤذن حی علی الصلوٰۃ اور حی علی الفلاح کہے تو سننے والا ان کے بجائے ’’لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم‘‘ کہے۔ اسی طرح فجر کی اذان میں ’’الصلوٰۃ خیر من النوم‘‘ کے بجائے صدقت وبررت یا صدقت وبالحق نطقت کہے۔

(۱) یجب علی السامعین عندالاذان ان الاباجۃ وھی ان یقول مثل ماقال المؤذن الا فی قولہ حی علی الصلوۃ، حی علی الفلاح فانہ یقول مکان حی علی الصلاۃ لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔ (ہندیۃ ۱/۵۷ الفصل الثانی فی کلمات الاذان)

(۲) ایضاً فی التاتر خانیہ (۱/۵۲۶)

(۳) قیل یقول صدقت وبالحق نطفت کما فی مجمع الأنھر ولا خفاء فی حسن الجمع (طحطاوی علی مراقی الفلاح ۱۱۰)"