+(00) 123-345-11

کیا نیت ضروری ہے یا ایسا کرنا بدعت ہوگی؟ اور نیز یہ کہ کیا تکبیر تحریمہ نماز باجماعت کے لیے مستحب یا ضروری ہے؟

نیت دراصل دل کے ارادہ کا نام ہے زبان سے کلمات صرف دل کو متوجہ کرنے کے لیے ادا کیے جاتے ہیں تاہم نیت صرف اس بات کی کرنا ہے کہ میں یہ نماز پڑھ رہا ہوں اور اگر نماز پڑھنے والا مقتدی ہے تو اس کو اپنے امام کی اقتداء کی بھی نیت کرنا ہوگی۔ تکبیر تحریمہ کہنا ہر نماز کے لیے فرض ہے۔ اس کے بغیر نماز ادا نہیں ہوگی۔

(منھا التحریمہ) وھی شرط عندنا۔ (عالمگیری ص ۶۸، ج ۱)"