+(00) 123-345-11

(۱) کیا نماز کے دوران تلاوت کرتے وقت ہمیں آیات یا سورتوں کی قرآنی ترتیب کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ مثلاً یہ کہ پہلی رکعت میں میں نے ’’سورہ اعلیٰ‘‘ کی تلاوت کی تو کیا دوسری رکعت میں کوئی ایسی سورۃ تلاوت کرنا چاہیے جو کہ قرآن پاک میں سورۃ اعلیٰ کے بعد آتی ہو یا کہ کوئی بھی آیات یا رکوع تلاوت کر دیا جائے؟ (۲) دوسرے یہ کہ اگر میں نے امام کے پیچھے باجماعت نماز کی دوسری رکعت میں شمولیت اختیار کی۔ امام صاحب نے اگر پہلی رکعت میں ’’سورۃ الزلزال‘‘ تلاوت کی تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد میں نے اپنی پہلی رکعت پوری کرنی ہے۔ تو کیا میرے لیے ’’سورۃ العدیت‘‘ کرنے کے لیے کون سی سورۃ تلاوت کرنی چاہیے؟

(۱) اکیلے فرض نماز پڑھنے والے کے لیے سورتوں کی ترتیب کا خیال رکھنا ضروری ہے ایک سورۃ پڑھنے کے بعد دوسری رکعت میں یا اسی رکعت میں اس سورۃ سے اوپر والی سورۃ پڑھنا مکروہ ہے البتہ نماز ہو جائے گی جبکہ سنتوں یا نوافل میں ترتیب ضروری نہیں ہے۔ (عالمگیری ج ۱، ص ۷۸)

(۲) مذکورہ صورت میں ترتیب ضروری نہیں ہے۔"