+(00) 123-345-11

کیا نماز میں رفع یدین کرنا چاہیے یا نہیں؟ میں حنفی ہوں مگر کچھ لوگ امام سمیت رفع یدین کرتے ہیں مجھے کیا کرنا چاہیے؟

احناف کے ہاں تکبیر تحریمہ کے علاوہ بقیہ نماز میں رفع یدین کرنا ممنوع ہے مسند حمیدی ص ۲۷۷ ج ۲ میں روایت مذکور ہے۔

قال اخبرنی سالم بن عبداللہ عن ابیہ قال رأیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا افتتح الصلٰوۃ رفع یدیہ حذو منکبیہ واذا اراد ان یرکع وبعد مایرفع رأسہ من الرکوع فلا یرفع ولابین السجدتین۔"