+(00) 123-345-11

نمازِ تراویح کی کتنی رکعات ہیں بعض لوگ ۸ پڑھتے ہیں او ربعض ۱۲ یا ۲۰ رکعت تراویح ادا کرتے ہیں؟

حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بیس رکعت تراویح ثابت ہے \x0640چنانچہ حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے اور وہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ 20 رکعت تراویح ادا کرتے تھے۔

عن ابن عباسؓ انہ صلی اللہ علیہ وسلم کان یصلی فی رمضان عشرین رکعۃ والوتر اخرجہ عبد الحمید فی مسند والبغوی فی معجمہ والطبرانی فی الکبیر والبیہقی فی سننہ (کذافی اوجزالمسالک ص ۳۹۸/ ج ۶)

اور خلفائے راشدین ؓ ‘ حضرت عمرؓ ‘ عثمانؓ ‘ اور حضرت علیؓ کے مبارک زمانوں میں بھی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر بیس رکعت تراویح پڑھی گئی۔

اخرجہ البیہقی باسناد صحیح عن السائب بن یزید قال کانوا یقومون علی عہد عمرؓ بعشرین رکعۃ وعلی عہد عثمان وعلی مثلہ۔ (اوجزالمسالک ص ۳۹۷/ ج ۲)

اور اسی طرح فتح الملھم میں بھی ہے کہ:

انھم کانو یقیمون علی عہد عمرؓ بعشرین رکعۃ وعلی عہد عثمانؓ و علیؓ۔

(فتح الملھم ص ۳۲۰/ ج ۲)"