+(00) 123-345-11

جمعہ کی نماز میں کتنی غیر مؤکدہ سنتیں ہوتی ہیں مجھے ۲ فرض کے بعد ۴ سنتیں غیر مؤکدہ بتایا گیا ہے؟

جمعہ سے قبل چار رکعت سنت مؤکدہ ہیں اور جمعہ کے بعد امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک چار اور حضرات صاحبین رحمہما اللہ کے نزدیک چھ رکعات سنت مؤکدہ ہیں اور یہ بات بعض حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عمل سے ثابت ہے اور فتویٰ بھی اسی قول پر ہے، لہٰذا جمعہ کے بعد چار رکعت کو سنت غیر مؤکدہ سمجھنا درست نہیں۔

فثبت بما ذکرنا ان التطوع الذی لاینبغی ترکہ بعد الجمعۃ ست الخ ...... (شرح معانی الآثار ۱/۱۶۶، بحوالہ درس ترمذی۲/۳۰۱)"