+(00) 123-345-11

میرا ایک دوست کہتا ہے کہ تراویح نفل نماز ہے جبکہ میںکہتا ہوں کہ یہ سنت مؤکدہ ہیں اور گذشتہ آٹھ یا دس سال سے ہی حرم شریف میں ادا کی جانے لگی ہے آپ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں۔

نماز تراویح ادا کرنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے لہٰذا تراویح کا ادا کرنا مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے سنت ہے اس کو ترک کرنا گناہ ہے۔

وھی سنۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وقیل ھی سنۃ عمر رضی اللہ عنہ والاول اصح کذا فی جواھر الاخلاطی وھی سنۃ للرجال والنساء جمیعا کذافی الزاھدی۔ (عالمگیری ص ۱۱۶، ج ۱)"