+(00) 123-345-11

جمعہ کی نماز کی سب سنتوں کی مسنون قرأت کون کون سی ہے؟

جمعۃ المبارک کی کسی رکعت کے لیے کوئی ایسی سورت مخصوص نہیں ہے کہ جس کا پڑھنا اس رکعت میں لازمی ہو۔ کوئی بھی سورت آسان لگے تو پڑھی جا سکتی ہے البتہ جمعۃ المبارک کی دو فرض رکعات میں سے پہلی رکعت میں سورۃ ’’الاعلی‘‘ اور رکعت ثانیہ میں سورۃ ’’الغاشیہ‘‘ اور کبھی رکعت اولیٰ میں سورۃ ’’الجمعہ‘‘ اور رکعت ثانیہ میں سورۃ ’’المنافقون‘‘ پڑھنا مسنون ہے لیکن اس کو لازم نہ بنائیں۔

ویقرأ فی الجمعۃ بأی سورۃ شاء ولم یقصد سورۃ بعینھا یدیم قراء تھا ........ ولو قرأ فی الرکعۃ الاولی بفاتخۃ الکتاب و سورۃ الجمعۃ وفی الثانیۃ بفاتحۃ الکتاب و سورۃ اذا جاء ک المنافقون فحسن تبرکا بفعل النبی صلی اللہ علیہ وسلم ولکن لایو اظب علی قرا ت ھا تین السور تین ایضاً۔ (تاثر خانیہ ۲/۸۲)

ولا یستحب ان یقرء من کل سورۃ بعضھا اویقر احداھما فی الرکعتین فانہ خلاف السنۃ وجھال الائمۃ یداومون علی ذالک۔ (زاد المعاد ۱/۱۰۴)"