+(00) 123-345-11

کیا کسی مسلمان کو عیسائیوں کے قبرستان میں دفن کرنا درست ہے جہاں پر مسلمانوں کا قبرستان ہی نہ ہو جیسا کہ بہت سارے یورپی ممالک میں ہے ایسی صورتحال میں کیا کیا جائے؟

کسی مسلمان کو عیسائیوں کے قبرستان میں دفن کرنا عام حالات میں جائز نہیں ہے البتہ ایسے ممالک جہاں مسلمانوں کے لیے علیحدہ قبرستان نہیں ہیں اور نہ ہی قبرستان سے باہر دفن کرنے کی اجازت ہے وہاں ضرورت کی وجہ سے غیر مسلم کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے۔

(فقہی مقالات، از مفتی تقی عثمانی جلد ا ، ص ۲۴۱)"