+(00) 123-345-11

میں پاکستانی ہوں اور سعودی عرب میں ملازمت کے سلسلہ میں مقیم ہوں۔ (۱) یہاں تمام مساجد میں ۸ رکعت تراویح اد اکی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں ۲۰ رکعت ادا کی جاتی ہے مجھے کچھ ساتھیوں کے بخاری شریف میں رمضان کے باب میں ۸ رکعت تراویح کی حدیث دکھائی ہے۔ کیا آپ ۲۰ رکعت کا کوئی حوالہ دے سکتے ہیں؟ جو میں انہیں دکھا سکوں۔

مصنف ابن شیبہ کی درجِ ذیل حدیث سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا 20 تراویح پڑھنا ثابت ہے۔

اخرج ابن ابی شیبہ فی مصنفہ حدثنا یزید ابن ہارون قال اخبرنا ابراہیم عن عثمان عن الحکم عن مقسم عن ابن عباس ان رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کان یصلی فی رمضان عشرین رکعۃ والو ترو اخرجہ الکشی فی مسندہ والبغوی فی معجمہ والطبرانی فی الکبیر والبہیقی فی سننہ۔(التعلیق الحسن ص ۵۶، ج ۲)

نیز اس پر صحابہ کرام کا اجماع بھی منعقد ہو چکا ہے کہ تراویح کی رکعت 20 ہی ہیں اور اجماع صحابہ بھی ہمارے لیے قوی دلیل ہے باقی جن روایات میں 8 یا 11 رکعت کا ذکر ہے ان سے مراد تہجد کی نماز ہے۔"