+(00) 123-345-11

(۱) ایک امام صاحب چار تراویح کا ایک سیٹ بناتے ہیں کیا یہ درست ہے۔

(۲) میں نے ایک مسجد میں نماز تراویح ادا کی جہاں امام صاحب نے بارہ تراویح کا ایک سیٹ ایک تسلیم کے ساتھ اور آٹھ رکعت کا کا سیٹ ایک تسلیم کے ساتھ، اس طرح بیس تراویح پوری کر دیں میں نے بارہ تراویح کا ایک سیٹ مس کر دیا کیا میں ان کو امام صاحب کی نماز وتر کے بعد ادا کر سکتا ہوں۔

(۱) اگر امام صاحب تراویح میں ہر دو رکعت کے بعد قعدہ کر کے کھڑے ہوتے تھے تو اس صورت میں تراویح درست ہوگی اور اگر ہر دو رکعت کے بعد قعدہ نہیں کیا بلکہ آخر میں ایک ہی قعدہ کر لیا تو اس صورت میں تراویح کی دو رکعت ہی شمار ہوں گی۔ (فتاویٰ عالمگیری ج ۱، ص ۱۱۹)

(۲) آپ وتر کے بعد بقیہ تراویح ادا کر سکتے ہیں۔"