+(00) 123-345-11

عزت مآب مولانا صاحب نماز وتر کے متعلق قرآن و حدیث کے حکم کے متعلق معلوم کرنا چاہتا ہوں چونکہ اہل حدیث اور دیگر فقہ کے اصحاب مختلف طریقہ سے وتر پڑھتے ہیں؟

وتر کی نماز میں تین رکعت ہی واجب ہیں اور احادیث مبارکہ سے اس کا ثبوت ہوتا ہے اور یہ تین رکعات ایک سلام ہی کے ساتھ ثابت ہے۔

عن حفص بن سلیمان عن ابان بن ابی عیاش عن ابراہیم عن علقمہ عن عبداللہ رضی اللہ عنہ قال ارسلت امی لیلۃ لتبیت عندالنبی صلی اللہ علیہ وسلم وننظر کیف یوتر فصلی ماشاء اللہ ان یصلی حتی اذا کان اٰخر اللیل واراد الوتر قرأ سبح اسم ربک الاعلیٰ فی الرکعۃ الاولٰی وقرأ فی الثانیۃ قل یاایھا الکفرون ثم تعد ثم قام ولم یفصل بینھما بالسلام ثم قرأ قل ھواللہ احد حتی اذا فرغ کبرثم قنت فدعا بماشاء اللہ ان یدعو ثم کبر ورکع۔

(اعلاء السنن ص ۵۱، ج ۶)"