+(00) 123-345-11

اگر فجر کی جماعت کھڑی ہو چکی ہو تو سنت کی ادائیگی کیسے کی جائے گی؟

صورت مسئولہ میں واضح ہو کہ امام کے ساتھ تشہد ملنے کی امید ہو تو سنت پڑھنے کی اجازت ہے اور جہاں تک ہو سکے مقام جماعت سے علیحدہ ہو کر ادا کرے صف کے بالکل پیچھے بلا حائل پڑھنا مکروہ ہے۔

قال فی شرح التنویر واذا خاف فوت رکعتی الفجر لاشتغالہ بسنتھا تر کھا لکون الجماعۃ اکمل والا بان رجا ادراک رکعۃ فی ظاہر المذہب وقیل التشھد واعتمدہ المصنف والشر نبلالی تبعا للبحر۔

مزید تفصیل کے لیے فتاویٰ شامی کی پہلی جلد ص ۶۷۱ کو دیکھ سکتے ہیں۔"