+(00) 123-345-11

(۱) اشراق اور چاشت کی نماز کس وقت شروع کریں کتنے نفلی ادا کریں؟

(۲) کیا یہ نوافل دو دو کر کے پڑھنے چاہئیں؟

(۳) کیا اذان ظہر کے بعد ظہر کی نماز سے پہلے صلوٰۃ التسبیح ادا کی جا سکتی ہے؟

(۱، ۲، ۳) اشراق کے نوافل جب سورج طلوع ہونے کے بعد کچھ بلند ہو جائے ادا کریں اور چاشت کے نوافل بھی سورج کے بلند ہونے کے بعد ادا کر سکتے ہیں اور ان کا وقت زوال تک رہتا ہے۔ ان کی کم از کم تعداد دو ہے زیادہ سے زیادہ بارہ ہے۔ دو دو کر کے پڑھے جائیں۔

ومن المندوبات صلوۃ الضحی واقلھا رکعتان واکثر ھاثنتا عشرۃ رکعۃ ووقتھا من ارتفاع الشمس الی زوالھا۔ (ہندیۃ ۱/۱۱۲)

(۴) اذان ظہر کے بعد صلوٰۃ التسبیح ادا کی جا سکتی ہے۔"